علامہ اسماعیل حقی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں :اللہ تعالیٰ نے ہدی کو لوگوں کے قیام کا ذریعہ بنایا اور ہدی وہ جانور ہے جسے حرم کی طرف لےجایا جاتا اور وہاں اسے ذبح کر کے اس کا گوشت فقیروں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے تو یہ بھیجنے والے کی طرف سے قربانی ہوئی اوراس سے فقیروں کی حاجت پوری ہوئی یوں یہ دینی اور دنیوی کام کی انجام دہی کا سبب بنی ۔ میں کہتا ہوں :اسی سے صاف واضح ہوا کہ قربانی کرنے کا ایک اہم مقصد فقیروں اور ضرورت مندوں کی حاجت پوری کرنا ہے اسی لیے قربانی کرنے والے کے لیے مستحب ہے کہ گوشت کا اکثر حصہ بلکہ سارا گوشت ہی فقیروں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کر دے۔(روح البیان341/3)

علم کی باتیں(دوسرا حصہ)

کتاب کا نام: علم کی باتیں(دوسرا حصہ)
مصنف کا نام: مفتی محمد قاسم قادری
کتاب کا موضوع: فقہ حنفی
مرد / خواتین: شرعی مسائل اور ان کے جوابات
ٹوٹل ویوز: 411
ٹوٹل ڈائون لوڈ: 180
کتاب کی تفصیل
مفتی محمد قاسم قادری دامت برکاتہم العالیہ سے فیس بک پر لائیو کیے جانے والے سوالات کے جوابات

تمام حقوق علمی دنیا ویب سائٹ کے حق میں محفوظ ہیں