علامہ اسماعیل حقی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں :اللہ تعالیٰ نے ہدی کو لوگوں کے قیام کا ذریعہ بنایا اور ہدی وہ جانور ہے جسے حرم کی طرف لےجایا جاتا اور وہاں اسے ذبح کر کے اس کا گوشت فقیروں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے تو یہ بھیجنے والے کی طرف سے قربانی ہوئی اوراس سے فقیروں کی حاجت پوری ہوئی یوں یہ دینی اور دنیوی کام کی انجام دہی کا سبب بنی ۔ میں کہتا ہوں :اسی سے صاف واضح ہوا کہ قربانی کرنے کا ایک اہم مقصد فقیروں اور ضرورت مندوں کی حاجت پوری کرنا ہے اسی لیے قربانی کرنے والے کے لیے مستحب ہے کہ گوشت کا اکثر حصہ بلکہ سارا گوشت ہی فقیروں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کر دے۔(روح البیان341/3)

منتخب حدیثیں

کتاب کا نام: منتخب حدیثیں
مصنف کا نام: علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی رحمۃ اللہ علیہ
کتاب کا موضوع: حدیث
مرد / خواتین: دینی کتابیں
ٹوٹل ویوز: 114
ٹوٹل ڈائون لوڈ: 37
کتاب کی تفصیل
مختلف موضوعات پر40 اہم احادیث کا بہترین انتخاب

تمام حقوق علمی دنیا ویب سائٹ کے حق میں محفوظ ہیں